• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریا: موسم سرما میں صرف ویکسین لگوانے والے ریسٹورنٹس جا سکتے ہیں، سبسٹین کرز

ویانا(اکرم باجوہ) آسٹرین وزیراعظم سبسٹین کرز نے جرمن اخبار کو انٹرویو میں اس سال سردیوں کے موسم پر گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ موسم اسکیٹرز کے لیے معمول کے سوا کچھ بھی ہو سکتا ہے۔اگر ملک میں کورونا کی صورتحال بگڑتی ہے اور انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں تعداد بڑھ جاتی ہے تو صرف وہی لوگ جنہیں کورونا وائرس کے خلاف ویکسین دی گئی ہے انہیں کافی ہاؤس،ریسٹورنٹ اور نائٹ کلبس تک رسائی حاصل ہوگی، بغیر حفاظتی ٹیکوں والے لوگوں کے لیے کوئی داخلہ نہیں ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ آسٹریا میں 12 سال سے زائد عمر کے 70 فیصد اور سیاحوں کی بڑی اکثریت کو ویکسین دی گئی ہے۔آسٹریا کے وزیراعظم نے یہ بھی واضح کیا کہ "3G" اصول محفوظ موسم سرما کو یقینی بنائے گا۔ لہٰذا صرف وہی لوگ جن کو ویکسین دی گئی ہے یا ٹیسٹ کیے گئے ہیں یا صحت یاب ہو چکے ہیں انھیں چھٹی پر ریستورانوں اور ہوٹلوں تک رسائی حاصل ہو گی۔
تازہ ترین