• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیا دفاعی اتحاد پاکستان کے خلاف نئی عالمی سازش کا حصہ ہے، ضیاء عباس

کراچی( اسٹاف رپورٹر)سینئرسیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ نیا دفاعی اتحاد پاکستان کے خلاف نئی عالمی سازش کا حصہ ہے جس کا مقصد سی پیک منصوبے کو نقصان پہنچانا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ اتحاد بظاہر چین کے خلاف بنایا گیا ہے مگر اس کا اصل ٹار گٹ پاکستان ہے، امریکا،برطانیہ، آسٹریلیا، بھارت، جاپان اور تائیوان کا یہ اتحاد دنیا کو تقسیم کرنے کی جانب ایک بڑا قدم ہے جس سے دنیا میں نئی محاذ آرائی کا آغاز ہوگا۔

تازہ ترین