• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرنٹ لگنے سے 2 افراد جاں بحق، مختلف علاقوں سے خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں ملیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مختلف علاقوں سے خاتون سمیت تین افراد کی لاشیں ملیں  جبکہ دو افراد کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئے،ایک خاتون جھلسنے سے زخمی ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا تھانے کی حدود ایوب گوٹھ کے قریب واقع سیف الگوٹھ میں مکان سے خاتون کی تین سے چار روز پرانی لاش ملی ہے ۔ پولیس کے مطابق متوفیہ کی موت بظاہر طبی معلوم ہوتی ہے اور لیڈی ایم ایل او نے لاش کا پوسٹ مارٹم کر کے رپورٹ کو محفوظ کرلیا ہے ۔ سرجانی ٹاؤن تھانے کی حدود لعل بخش گوٹھ میں خالی پلاٹ سے ایک شخص کی 12 روز پرانی لاش ملی جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ، پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی تھا اور ایسا لگتاہے کہ نشے کی زیادتی کے باعث اسکی موت واقع ہوئی ہے ۔ شریف آباد تھانے کی حدود لیاقت آباد بندھانی کالونی قباء مسجد کے سامنے فٹ پاتھ سے ایک شخص کی لاش ملی جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق متوفی کی عمر 45 سال کے قریب ہے اور فوری طور پر اسکی شناخت اور موت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ۔سائٹ بی تھانے کی حدود پاکستان کیبل والی گلی میں واقع فیکٹری میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا جسکی۔لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ متوفی کی شناخت 35 سالہ اقبال کے نام سے ہوئی ہے ا۔شاہ لطیف تھانے کی حدود بھینس کالونی جوگی موڑ کے قریب گھر کے اندر کام کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت 28 سالہ شاہنواز ولد محبوب کے نام سے ہوئی ۔ لاش کو جناح اسپتا ل منتقل کیا گیا، شرافی گوٹھ تھانے کی حدود فیوچر کالونی سے 30 سالہ مراد ولد صابر کو جھلسے ہوئی حالت میں سول اسپتال برنس وارڈ منتقل کیا گیا ۔پولیس نے بتایا کہ ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ شخص نے خود کو آگ لگا کر خودکشی کی کوشش کی ہے تاہم واقعہ کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ۔

تازہ ترین