• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس نےگھروں کے باہر کھڑی بغیر ہینڈل لاک موٹرسائیکلیں قبضے میں لے لیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پولیس نے بغیر ہینڈل لاک والی موٹر سائیکلیں قبضے میں لینا شروع کردیں۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے چوری کی واردتوں کو روکنے کے لئے انوکھا طریقہ اختیار کرلیا ہے۔پولیس نے گلیوں اور رہائشی عمارتوں میں رات کی تاریکی میں بغیر ہینڈل لاک موٹر سائیکلیں تحویل میں لینا شروع کردیں۔پولیس کے مطابق گھروں کے باہر رات کی تاریکی میں موٹر سائیکلیں بغیر ہینڈل لاک ملیں۔ چار روز کے دوران دو سوں سے زائد ان لاک موٹر سائیکلیں تحویل میں لی گئیں۔پریشان ہو کر شہری تھانے رپورٹ درج کرانے آئے تو انھیں تنبیہ کرکے موٹر سائیکلیں واپس دی گئیں۔ چار سے پانچ موٹر سائیکلیں ایسی بھی ملی جن کے مالکان سامنے نہیں آئے۔ پولیس کے مطابق شہریوں کی غیر ذمہ داری کی وجہ سے چوریوں میں اضافہ ہوا ہے۔

تازہ ترین