• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اظہر چانڈیہ کی PTI میں شمولیت خوش آئند ہے: عثمان بزدار


صوبۂ پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اظہر عباس چانڈیہ کا پاکستان مسلم لیگ نون چھوڑ کر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت کا اعلان خوش آئند ہے۔

لاہور سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اظہر عباس چانڈیہ کی شمولیت سے جنوبی پنجاب میں پی ٹی آئی مزید مضبوط ہو گی۔

ان کا کہنا ہے کہ اظہر عباس چانڈیہ کا اعلانِ شمولیت مخالف جماعت کے لیے بڑا سیاسی دھچکا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ یہ کھوکھلے نعروں اور خالی تقریروں سے عوام کو بہلانے والوں کے لیے نوشتۂ دیوار ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ مخالف جماعت کی منفی سیاست کے باعث ان کے اپنے بھی ان کا ساتھ چھوڑ رہے ہیں۔

سردار عثمان بزدار نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ سلسلہ رکے گا نہیں، بلکہ مزید بڑھے گا، مخالف جماعت کو آئندہ الیکشن میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

تازہ ترین