انڈونیشیا کے دورے پر گئے ہوئے چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے دارالحکومت جکارتہ میں واقع الاظہر یونیورسٹی میں پاکستان کارنر اور اقبال روم کا افتتاح کر دیا۔
چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد اور جسٹس اعجاز الاحسن جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کے لیے انڈونیشیا میں ہیں۔
جسٹس اعجاز الاحسن نے پاکستان کارنر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کارنر سے طلباء کو تاریخ سے روشناسی کا موقع ملے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بہترین مہمان نوازی پر انڈونیشیا حکومت کے مشکور ہیں۔
جسٹس اعجاز الاحسن کا یہ بھی کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کیلئے پاکستانی سفارت خانے کا کردار قابلِ ستائش ہے۔