اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سپریم کورٹ کے سنیئر ترین جج ،جسٹس عمر عطا بندیال نے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے،منگل کو جسٹس مقبول باقر نے جسٹس عمر عطا بندیال سے ان کے عہدے کا حلف لیا ۔ تقریب حلف برداری سپریم کورٹ میں سادہ مگر پر وقار انداز میں منعقد ہوئی ،جس میں جج صاحبان، اٹارنی جنرل خالد جاوید خان ، سینئر وکلا اور لا افسران نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد تین رو زہ دورے پر انڈونیشیا گئے ہیں ۔