• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلپائن: باکسنگ اسٹار مینی پیکاؤ کا صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان

فلپائن کے باکسنگ اسٹار مینی پیکاؤ نے  آئندہ برس ہونے والے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کردیا۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی شہرت یافتہ باکسر اس وقت سینیٹر ہیں اور ان کی سیاسی جماعت اتحاد پی ڈی پی اور لابان نے انہیں پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار بھی نامزد کردیا ہے۔ 

اپنی سیاسی جدوجہد کے بارے میں بات کرتے ہوئے پیکاؤ کا کہنا تھا کہ میں ایک فائٹر ہوں اور ہمیشہ اندر سے اور باہر سے فائٹر رہوں گا۔ 

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں اپنی ساری زندگی کبھی کسی فائٹ سے پیچھے نہیں ہٹا ہوں۔ 

دوسری جانب ماہرین کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ آئندہ ہونے والے انتخابات میں موجودہ صدر اور حریف جماعت کے مضبوط صدارتی امیدوار روڈریگو ڈوٹیرٹے کے لیے مینی پیکاؤ ایک سنجیدہ خطرہ ہیں۔ 

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ ہی پیکاؤ نے اپنی حالیہ فائٹ لڑی جس میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 

تازہ ترین