اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گھڑی کتنے کی ہے؟ ڈیڑھ کروڑ کی یا دس کروڑ روپے کی؟ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالونی شبلی فراز کے دعوؤں نے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
شہباز شریف کے ترجمان ملک احمد خان نے شبلی فراز کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کو یہ گھڑی ان کے والد نے دی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف کے والد نے 70 کی دہائی میں یہ گھڑی جرمنی سے خریدی تھی، اُس وقت اس گھڑی کی قیمت 2 ہزار روپے تھی۔
ملک احمد خان نے یہ بھی کہا کہ شہباز شریف والد سے عقیدت کے سبب آج بھی وہی گھڑی پہنتے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ اپنے والد سے لگاؤ کی وجہ سے شہباز شریف نے 50 سال سے یہ گھڑی پہن رکھی ہے۔
شہباز شریف کے ترجمان نے کہا کہ آپ جس شخصیت کے فرزند ہیں، ایسی بہتان تراشی آپ کو زیب نہیں دیتی۔
ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر شبلی فراز کا شہباز شریف کی گھڑی کی قیمت سے متعلق بیان مضحکہ خیز ہے۔