• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو نے اختر مینگل کے گھر جاکر انکے والد کے انتقال پر تعزیت کی

لاہور(سپیشل رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سردار اختر مینگل کے گھر جاکر ان کے والد سردار عطاﷲ مینگل کے انتقال پر تعزیت کی۔پی پی پی شعبہ خواتین کی صدر فریال تالپور اور رکن قومی اسمبلی میر منور تالپور بھی ان کے ہمراہ تھے۔ بلاول بھٹو زرداری نے سردار اختر مینگل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سردار عطاﷲ مینگل نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی، ان کے سیاسی کردار کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکے گا، ان کی جدوجہد آنے والی نسلوں کے لئے ایک مثال ہے۔

تازہ ترین