• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

25ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران کشمیری مودی کیخلاف احتجاج کرینگے

مظفرآباد(اے پی پی)صدرآزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اعلان کیا ہے کہ 25ستمبر کو جب مودی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نیویار ک میں خطاب کرنے کے لئے آئے گا تو اس وقت کشمیری اقوام متحدہ کے د فتر کے سامنے زبردست احتجاجی مظاہرہ کریں گے ۔ اس سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور ضروری اجازت نامے حاصل کر لئے گئے ہیں۔ اس مظاہرے میں پاکستانی اور کشمیری نہ صرف نیو یارک بلکہ امریکا بھر سے شرکت کے لئے آئیں گے ۔ میں 23ستمبر کو او آئی سی کنٹیکٹ گروپ کے اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے مسئلہ کشمیرپر بریفنگ دوں گا۔ اب وقت آگیا ہے کہ افغانستان کی صورتحال کے بعد مسئلہ کشمیر کو جارحانہ انداز میں عالمی فورمز پر اٹھایا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کویہاں لاہور پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تازہ ترین