• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قاضی زاہد عوامی تحریک کے صدر،خرم نواز گنڈاپورسیکرٹری جنرل منتخب

لاہور(خبر نگار)پاکستان عوامی تحریک کے انٹراپارٹی الیکشن مکمل ہو گئے۔ سندھ سے تعلق رکھنے والے قاضی زاہد حسین مرکزی صدر اور خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے خرم نواز گنڈاپور سیکرٹری جنرل منتخب ہو گئے ہیں۔ اسلام آباد کے صدر ابرار حسین رضاایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری راجہ منیر منتخب ہوئے ہیں، سنٹرل پنجاب کے صدر میاں ریحان اسد مقبول شاہد اور جنرل سیکرٹری کیلئے کرامت علی منتخب ہوئے۔ شمالی پنجاب کے صدر قاضی شفیق الرحمن اور جنرل سیکرٹری سردار محمد صابر خان منتخب ہوئے۔ لاہور کے لئے ڈاکٹر سلطان محمود چودھری اور جنرل سیکرٹری کیلئے گلزار حسن شاہ کامیاب ہوئے۔ ک ہزارہ کے صدر نصیر خان جدون اور جنرل سیکرٹری کامران سہیل ایڈووکیٹ ، خیبرپختونخوا کے صدر عثمان علی اور جنرل سیکرٹری پیر منیب احمد ، اندرون سندھ کیلئے صدر پرویز حسین اور جنرل سیکرٹری کیلئے عبدالغفور بھٹی منتخب قرار پائے ، جنوبی پنجاب کے صدر کیلئے نوراحمد سہوکامیاب ہوئے جب کہ جنرل سیکرٹری کے لیے دوبارہ پولنگ ہو گی ۔ دریں اثناءپاکستان عوامی تحریک کے نو منتخب عہدیداروں کے اجلاس میں متعدد قراردادیں بھی منظور کی گئیں۔
تازہ ترین