• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہانیاں:زمیندار کے کتوں کا حملہ، 3 سالہ بچی انتقال کرگئی


جہانیاں میں گھر کے قریب کھیلتی تین سالہ بچی پر زمیندار کے 4 خطرناک کتوں نے حملہ کر دیا، بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئی۔

جہانیاں کے نواحی گاؤں 108 ٹن آر کے رہائشی متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ تین سالہ بچی ثمرین گلی میں کھیل رہی تھی اسی دوران زمیندار کے پالے ہوئے چار کتوں نے بچی پر حملہ کردیا۔

اس موقع پر شدید زخمی حالت میں بچی کو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گئی۔

بچی کے والد محمد اشرف کا کہنا تھا کہ پولیس اور انتظامیہ نے زمیندار کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی بچی کے ورثاء کی جانب سے تاحال کوئی رابطہ نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے قانونی کارروائی میں تاخیر ہورہی ہے ۔

تازہ ترین