• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمی ایوارڈز کا میلہ برطانوی ڈرامہ ’دی کراؤن‘ نے لوٹ لیا


امریکا میں ٹیلی ویژن پروگرامز کے لیے ممتاز ترین تصور ہونے والے اعزاز ایمی ایوارڈز کا میلہ برطانوی شاہی خاندان کے حالات پر مبنی سیریز ’دی کراؤن‘ اور ’دی کوئینز گیمبٹ‘ نے 11،11 ایوارڈز اپنے نام کرکے لوٹا۔

ایمی ایوارڈز میں ’دی کراؤن‘ نے نئے بہترین ڈرامہ سیریز ، بہترین ڈرامہ اداکار اور اداکارہ سمیت دیگر ایوارڈ اپنے نام کیے۔

ایمی ایوارڈز ہر سال امریکا میں ٹیلی ویژن پر پیش کیے گئے نمایاں پروگرامز کو دیا جاتا ہے۔

یہ ایوارڈز امریکا کی اکیڈمی آف ٹیلی وژن آرٹس اینڈ سائنسز کی جانب سے دیے جاتے ہیں۔ ان ایوارڈز کا آغاز 25 جنوری 1949 کو ہوا تھا۔

سال2020 میں ایمی ایوارڈز کی ورچوئل تقریب منعقد کی گئی تھی جس میں دنیا بھر سے فن کاروں نے آن لائن شرکت کی تھی۔

رواں برس بھی یہ ایوارڈ محدود پیمانے پر صرف 500 افراد کی شرکت کے ساتھ منعقد کیے گئے۔

تازہ ترین