• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5 سے 11 سال کے بچوں میں فائزر ویکسین کی آزمائش کے نتائج مثبت آگئے

5 سے 11 سال کے بچوں میں امریکی کورونا ویکسین فائزر کی آزمائش کے نتائج مثبت آگئے، امریکا میں اگلے ماہ بچوں کو کورونا ویکسین دینے کی منظوری دی جاسکتی ہے۔

فائزر کمپنی کے مطابق 5 سے11 سال کی عمر کے بچوں میں ویکسین ٹرائلز کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔

فائزر کورونا ویکسین 5 سے11سال کے عمر کے بچوں کیلئے محفوظ اور موثر ہے، ویکیسن کے مثبت نتائج بچوں میں ویکسین کی منظوری کی ٹھوس بنیاد ہیں۔

نتائج ایف ڈی اے سمیت دیگر ریگولیٹرز کو فوری جمع کرائیں گے، فائزر ویکسین کے 2 سے 5 سال اور 6 ماہ سے 2 سال تک کے بچوں کےٹرائلز کے اعداد و شمار رواں سال کی آخری سہ ماہی تک متوقع ہیں۔

تازہ ترین