پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ لگتا ہے پہلے سےطے ہوگیا تھا کہ پاکستان کا بیانیہ خراب کرنا ہے۔
جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ دورہ ختم کرنے سے پہلے پاکستان آکر حالات تو دیکھ لیتے، میری خواہش تھی کہ انگلینڈ کی ٹیم پاکستان آجاتی۔
شعیب اختر نے کہا کہ انگلینڈ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے فیصلہ پہلے ہی کرلیا تھا، پی سی بی کو اپنے پاؤں پرکھڑا ہونا ہوگا۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ میری خواہش تھی کاش انگلینڈ پاکستان آجائے اور یہ بیانیہ دے سکیں کہ پاکستان محفوظ ملک ہے، مگر انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کا ساتھ دیا۔