کراچی (جنگ نیوز) نیوزی لینڈ کے پاکستان میں موجودگی کے باوجود وائٹ بال سیریز کھیلنے سے انکار نے غلط مثال قائم کردی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی برسوں کی محنت ایک انکار سے لمحوں میں ضائع ہوگئی ۔ پاکستان ایک بار پھر عالمی کرکٹ کیلئے نوگو ایریا بننے کے خطرے سے دوچار ہوگیا۔
کیویز کے بعد انگلش کرکٹ بورڈ نے بھی اپنی مینز اور خواتین ٹیموں کا دورہ منسوخ کردیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا نے اس متعلق سوچ بچار شروع کررکھا ہے جبکہ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے ادارے کی ای میل کا اس جواب نہیں دیا تھا۔
نیوزی کرکٹ کے اچانک فیصلے نے پاکستان کا متوقع شاندار ہوم سیزن برباد کرکے رکھ دیا ہے۔
خیال رہے کہ انگلش کرکٹ ٹیم کو 13 اور 14 اکتوبر کو پاکستان میں دو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز کھیلنا تھے۔