• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، ڈانسر لڑکی سے ہوٹل میں7 روز اجتماعی زیادتی، ایک ملزم گرفتار

لاہور(نمائندہ جنگ)ملت پارک کے علاقے میں ہوٹل میں لڑکی کو 7روز تک اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس نے متاثرہ لڑکی کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے 1 نامزدملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ 2گرفتار نہ ہو سکے ۔ پولیس کو بیان ریکارڈ کراتے ہوئے لڑکی منتشاکہنا تھاکہ ظفرنے اسے شادی کی تقریب میں ڈانس کیلئے بلایا تھا اور بعد میں ملت پارک ہجویری ہوٹل میں ظفر اور حمزہ اور اس کے ساتھی نے اسے 7روز تک زیادتی کا نشانہ بنا اور 6لاکھ روپے بھی چھین لئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دو ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین