پشاور( وقائع نگار) پشاور شہر کی مختلف سڑکوں پر ٹریفک جام ہونے سے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں، ہر طرف سڑک بند ہونے سے عوام کو شدید گرمی میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا پشاور کے مین جی ٹی روڈ پر گزشتہ روز صبح دس بجے سے ٹریفک کی روانی میں شدید مشکلات کا سامنا تھا، عوام کو منٹوں کا راستہ گھنٹوں میں طے کرنا پڑا، تعلیمی ادارے اور سرکاری دفاتر معمول کے ساتھ پیر کے دن سے کھلنے کے بعد دوسرے شہروں اور قریبی علاقوں کی گاڑیوں نے ہر طرف ٹریفک جام کیا تھا شاہ عالم پل، چارسدہ روڈ پر رش کی وجہ سے پشاور کو آنے والی گاڑیوں نے موٹر وے یا دوسرے روٹ کا استعمال کرتے ہوئے پورا دن لگ گیا، مین سڑکوں کی بندش سے اندرونی شہر بھی رکشوں اور ٹیکسیوں نے لنک روڈ کا استعمال کرتے ہوئے اندرون شہر کو بھی جام کرکے رکھا یونیورسٹی روڈ صدر بازار خیبر بازار میں بھی ٹریفک کی روانی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ روڈ کی بندش کی وجہ سے ڈرائیورز ڈبل کرایہ وصول کرتے رہے