• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبۂ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 17 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 10 کا تعلق لاہور سے ہے۔

سیکریٹری ہیلتھ پنجاب عمران سکندر بلوچ کے مطابق رواں سال پنجاب بھر سے اب تک ڈینگی کے 605 کنفرم کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

عمران سکندر بلوچ نے بتایا کہ لاہور میں اب تک 497 کنفرم کیسز سامنے آئے ہیں۔

سیکریٹری ہیلتھ پنجاب کے مطابق صوبے بھر کے اسپتالوں میں ڈینگی کے 31 مریض داخل ہیں۔

تازہ ترین