• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلش کرکٹ دوستوں سے محروم ہوجائے گا، برطانوی صحافی


دورۂ پاکستان کی منسوخی پر برطانوی صحافی نے انگلش بورڈ کا دوہرا معیار بے نقاب کردیا اور کہا کہ ای سی بی کے دوہرے معیار کی وجہ سے انگلش کرکٹ دوستوں سے محروم ہوجائے گا۔

دورہ پاکستان کی منسوخی پر برطانوی صحافی جارج ڈوبیل نے کہا کہ ای سی بی کے دوہرے معیار کی وجہ سے انگلش کرکٹ دوستوں سے محروم ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل لندن میں دہشت گردی کا واقعہ ہوا،  نیوزی لینڈ ویمن ٹیم کو انگلینڈ میں دھمکی ملی مگر اس دھمکی کو رد کردیا گیا۔

جارج ڈوبیل کا مزید کہنا تھا کہ حال ہی میں میچز کے دوران تماشائی میدان میں آگئے ، ایسا کہیں اور ہوتا تو انگلینڈ کیا کرتا ؟ اگر لندن میں زندگی جاری رہ سکتی ہے تو لاہور میں کیوں نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ای سی بی کے رویے نے کرکٹ میں قوموں کے درمیان فاصلے بڑھائے ہیں، کرکٹ ویب سائٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برطانوی دفتر خارجہ نے ٹریول ایڈوائس نہیں بدلی، سیکیورٹی مشیر نے بھی کچھ نہیں کہا، سفارتخانہ بھی مطمئن تھا مگر دورہ منسوخ ہوا۔

سیکیورٹی ای سی بی کے فیصلے کی وجہ نہیں تھی انہوں نے کہا پاکستان نے سخت ترین حالات میں انگلینڈ کا دورہ کیااور کم تر ہوٹل میں رہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید