• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں کورونا کے 810 نئے کیسز، 6 مریضوں کا انتقال

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 15114 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں مزید 810 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں6 اموات رپورٹ ہوئیں۔

انھوں نے کہا کہ اموات کی مجموعی تعداد 7295 ہوچکی ہے۔ آج مزید 709 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ اس طرح صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 414979 ہو چکی ہے۔ 

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اب تک 5893929 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے اور اب تک 451544 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ اس وقت 29270 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 28619 گھروں میں، 38 آئسولیشن سینٹرز میں اور 613 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ 556 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور 40 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ 

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبے کے 810 نئے کیسز میں سے 404 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں سے ضلع شرقی 136، ضلع وسطی 117، ضلع جنوبی 73، کورنگی اور ضلع غربی 30 ۔ 30 جبکہ ملیر سے 18 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ 

دیگر اضلاع میں حیدرآباد 86، سانگھڑ 47، جامشورو 36، ٹنڈو الہ یار27، دادو 26، نوشہرو فیروز 24، تھر پارکر 22، بدین اور مٹیاری 21 ۔21، میرپورخاص اور عمر کوٹ 13۔ 13، لاڑکانہ 12، گھوٹکی اور سکھر 10۔ 10، شکارپور 9، جیکب آباد، کشمور اور خیر پور 6 ۔ 6 اور شہید بے نظیر آباد اور ٹھٹھہ سے 2 ۔ 2 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید