• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فارن فنڈنگ کیس سے ہمیں نہیں ن لیگ اور پی پی کو مسئلہ، فیصل جاوید

کراچی (ٹی وی رپورٹ)رہنما پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید خان نےکہا ہے کہ پی ٹی آئی کے علاوہ کوئی پارٹی نہیں جس کے آڈٹ شدہ اکاؤنٹس ہیں اور ساری چیزیں ہماری ویب سائٹس پر موجو دہیں، ہمیں فارن فنڈنگ کیس سے کوئی مسئلہ نہیں۔ فارن فنڈنگ کے حوالے سے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو مسئلہ ہے ،ووٹنگ مشین پر ہم چاہیں تو ہمارے نمبر پورے ہیں ہم قانون سازی کرسکتے ہیں لیکن پھر بھی ہم اپوزیشن سے بار بار مشاورت کررہے ہیں۔معزز عدالت سپریم کورٹ آف پاکستان کا یہ فیصلہ ہے اور اس فیصلے کے اندر وہ لکھتے ہیں آرٹیکل122 کے تحت قانون سازی کرناپارلیمنٹ کا کام ہے۔آرٹیکل2183 کے تحت الیکشن کمیشن کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ صاف و شفاف منصفانہ انتخابات منعقد کرائے اور بدعنوان طرز عمل کی روک تھام کرے اس کے لئے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔یہ تو طے ہوگیا کہ کس کا کیا کام ہے پارلیمنٹ کا کام ہے قانون سازی کرناہم آج آئین اور قانون کی بات کررہے ہیں۔ جب قانون سازی کرنی ہے تو اس میں ہمیں اپوزیشن سے بات کرنی ہے یعنی کہ اراکین پارلیمنٹ سے تاکہ ہم مل بیٹھ کر قانون سازی کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔

تازہ ترین