اسلام آباد(مانیٹرنگ نیوز)الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا حکومت سے مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کا پلان طلب کرلیا جبکہ ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا ہے کہ مرحلہ واربلدیاتی انتخابات کرائیں گے،پہلا فیز نومبرمیں کرانے کا ارادہ ہے۔چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ کی زیرصدارت 3رکنی بینچ نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق کیس کی سماعت کی،ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوانے بتایا کہ صوبے میں سیکورٹی صورتحال ابھی واضح نہیں ، الیکشن کمیشن کو مارچ کی تاریخ دی جو منظور نہ ہوئی،معاملہ دوبارہ صوبائی کابینہ کےسامنے رکھا ہے،الیکشن کمیشن کی ہدایت پرمرحلہ واربلدیاتی انتخابات کرائیں گے،پہلا فیزنومبرمیں کرانے کا ارادہ ہے ۔