• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے کرتار پور راہداری سے یاتریوں کوآنے کی اجازت نہیں دی

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) بھارت نے بابا گورو نانک کی 482 ویں برسی کی 3 روزہ تقریبات میں شرکت کے لئے یاتریوں کوکرتار پور راہداری کے ذریعے پاکستان آنے کی اجازت نہیں دی ۔ یاتریوں کی دربار صاحب کرتار پور میں آمد جاری ہے، پہلی بار نگر کیرتن جلوس کے لیے خصوصی نئی بس تیار کی گئی ہے جس میں لاوڈ اسپیکر اور دیگر سہولتیں مہیا کی گئی ہیں۔ یاتریوں کو سخت سیکیورٹی چیکنگ کے بعد کورونا وائرس کی ایس اوپیز پر عمل کروایا جا رہا ہے۔
لاہور سے مزید