• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن کے جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں‘ نیشنل پارٹی

کوئٹہ(پ ر) نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر حاجی عطاء محمد بنگلزئی نے کہاہے کہ حکومت کی نااہلی اور غفلت نے تمام شعبوں کو بحرانوں سے دوچار کررکھاہے خصوصاً پیٹرولیم کی قیمتوں میں ہردوسرے ہفتے اضافے سے صارفین معاشی مشکلات کا شکار ہے اوراب کورونا ویکسین کارڈ کے بغیر پٹرول فروخت کرنے پر سیٹلائٹ ٹائون میں پٹرول پمپ کو سیل کرنا سمجھ سے بالاتر ہے اس حوالے سے نیشنل پارٹی آل بلوچستان پٹرولیم ڈیلرایسوسی ایشن کے جائز مطالبات کی نہ صرف مکمل حمایت کرتی ہے بلکہ اس حوالے سے بھرپور تعاون بھی کرے گی انہوںنے کہاکہ شہریوں کو کورونا ویکسین لگانے کیلئے حکومت اورانتظامیہ خودیقینی اقدامات اٹھائے پٹرول کے حصول کیلئے ویکسین کارڈ کی پابندی غیرمنصفانہ اقدام ہے جس سے شہریوں کے مصائب میں مزید اضافہ ہوگا ۔
کوئٹہ سے مزید