کوئٹہ(خ ن)بلوچستان ہائی کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس ہائی کورٹ آف بلوچستان کے احکامات کی روشنی میں نذیر احمد خجک ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (بی پی ایس21-) نوشکی کا تبادلہ کرکے انہیں ممبر انسپکشن ٹیم ہائی کورٹ بلوچستان کوئٹہ تعینات کیا گیا ہےجبکہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خاران اپنی موجودہ ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوشکی کی ذمہ داریاںبھی نبھائیں گے ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج کوئٹہ اپنی موجودہ ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ پریذا ئیڈنگ آفیسرI(فرسٹ)لیبر کورٹ کوئٹہ کی ذمہ داریاں بھی نبھائیں گے اور ممبر انسپکشن ٹیم / ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اپنی موجودہ ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ اسپیشل جج اینٹی کرپشن بلوچستان کوئٹہ کی اضافی ذمہ داریاں بھی نبھائیں گے۔