• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ اسکواڈ کے 24 ارکان آکلینڈ پہنچ گئے

سیکیورٹی تھریٹ کا بہانہ بنا کر پاکستان کا دورہ ختم کرنے والے نیوزی لینڈ کرکٹ اسکواڈ کے 24 ارکان آکلینڈ پہنچ گئے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے پنڈی اسٹیڈیم میں جمعے کو شیڈول ون ڈے میچ سے کچھ لمحات ہی پہلے سیکیورٹی تھریٹ کو بہانہ بنا کر پاکستان کا دورہ ختم کر دیا تھا۔

اس کے بعد نیوزی لینڈ کرکٹ اسکواڈ کے 34 ارکان ہفتے کو اسلام آباد سے خصوصی طیارے پر دبئی پہنچے جہاں انہوں نے سیلف آئسولیشن مکمل کی۔

کیوی اسکواڈ کے 24 ارکان پاکستان سے واپسی پر دبئی میں آئسولیشن مکمل کرنے کے بعد آکلینڈ پہنچ چکے ہیں۔

اسکواڈ کے باقی ارکان دبئی میں موجود ہیں، وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

آکلینڈ پہنچنے والے ارکان 14 روزہ لازمی مینیجڈ آئسولیشن مکمل کریں گے۔

تازہ ترین