• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لکس اسٹائل ایوارڈز2021: مداح فیصل قریشی کی جیت کے منتظر

نامور پاکستانی اداکار فیصل قریشی کے مداح لکس اسٹائل ایوارڈز میں بہترین اداکار کی کیٹیگری کے لیے نامزد ہونے پر خوش اور اداکار کی جیت کے منتظر ہیں۔

فیصل قریشی نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اپنے ایک فین پیج کی انسٹا پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو بہترین اداکار کی کیٹیگری میں انہیں ووٹ کیلئے یاد دہانی کروائی ہے۔

خیال رہے کہ فیصل قریشی کے مداح جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامہ سیریل ’مقدر‘ سے بہترین اداکار کی کیٹیگری میں نامزد ہونے پر بہت خوش نظر آرہے ہیں اور ان کی کامیابی کے لیے پُرامید ہیں۔

اسی حوالے سے اداکار کے ایک فین پیج نے فیصل قریشی کی لکس اسٹائل ایوارڈز میں نامزدگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’وہ اداکار کی لکس اسٹائل ایوارڈز میں بہترین اداکار کی کیٹیگری کے لیے نامزد ہونے پر بالکل بھی حیران نہیں ہیں لیکن آپ کو کیا لگتا ہے کہ وہ یہ ایوارڈ جیتیں گے؟‘

واضح رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کے سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے سالانہ ایوارڈ شو ’لکس اسٹائل‘ میں اس برس جیو انٹرٹینمنٹ نے سب سے زیادہ نامزدگیاں حاصل کی ہیں۔

لکس اسٹائل ایوارڈز کی آفیشل ویب سائٹ پر ووٹنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے اورصارفین اپنے پسندیدہ اداکاروں کو ووٹ کر رہے ہیں۔ناظرین اپنے پسندیدہ اداکاروں کو ووٹ کرنے کیلئے یہ سائٹ وزٹ کرسکتے ہیں www.luxstyle.pk

تازہ ترین