• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لکس اسٹائل ایوارڈز2021: ماہرہ خان کی پُرانی ڈانس پرفارمنس وائرل

لکس اسٹائل ایوارڈز 2021 سے قبل پاکستان کی صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان کی ماضی کی ڈانس پرفارمنس سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ماہرہ خان بلاشبہ دلوں کی ملکہ ہیں جو ناصرف اداکاری سے بلکہ اپنی زبردست ڈانس پرفارمنس سے بھی اپنے مداحوں کو ہمیشہ اسٹیج پر متاثر کرتی ہیں۔

ہردلعزیز اداکارہ اپنے شاندار ڈانس مووز کے لیے مشہور ہیں اور جب وہ کسی بھی شو میں اسٹیج پر جلوہ گر ہوتی ہیں تو دیکھنے والے اُن کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔

اب چونکہ لکس اسٹائل ایوارڈز 2021 بہت قریب ہے تو سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کی  ماضی کی متعدد مشہور ڈانس پرفارمنس شیئر کی گئی ہیں۔


ایک ویڈیو میں ماہرہ کو سرخ رنگ کے کپڑے پہنے ہوئے دیکھا گیا ہے جبکہ دوسری میں وہ سفید رنگ کا لباس زیب تن کیے ڈانس کررہی ہیں۔

ماہرہ خان کی یہ پُرانی ڈانس پرفارمنس دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ وہ بےصبری سے لکس اسٹائل ایوارڈز 2021 میں ماہرہ خان کی ڈانس پرفارمنس دیکھنے کے منتظر ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کے سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے سالانہ ایوارڈ شو ’لکس اسٹائل‘ میں اس برس جیو انٹرٹینمنٹ نے سب سے زیادہ نامزدگیاں حاصل کی ہیں۔

جیو ٹی وی اپنی بہترین پروڈکشن کے لیے ٹیلی ویژن کیٹیگریز میں مجموعی طور پر 25 نامزدگیاں حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے۔

لکس اسٹائل ایوارڈز کی آفیشل ویب سائٹ پر ووٹنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے اورصارفین اپنے پسندیدہ اداکاروں کو ووٹ کر رہے ہیں۔ناظرین اپنے پسندیدہ اداکاروں کو ووٹ کرنے کیلئے یہ سائٹ وزٹ کرسکتے ہیں www.luxstyle.pk

تازہ ترین