• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راکھی ساونت کے شوہر بگ باس 15 کا حصہ ہونگے؟

بھارتی متنازع اداکارہ راکھی ساونت مقبول ترین بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس 14 کا حصہ تھیں، اپنی موجودگی سے اُنہوں نے شو کو کافی دلچسپ بنا دیا تھا اور اب کہا جارہا ہے کہ راکھی کے شوہر رتیش بگ باس کے سیزن 15 کا حصہ ہوں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بگ باس 15 کا آغاز رواں سال اکتوبر میں ہوگا اور اس بات کی تصدیق کردی گئی ہے کہ اداکارہ راکھی ساونت کے شوہر رتیش بگ باس 15 کا حصہ ہوں گے۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں رتیش نے کہا کہ ’بگ باس 14 میں بالی ووڈ اداکار سلمان خان سمیت دیگر کنٹسٹنٹ اُن کی آمد کے منتظر تھے لیکن وہ کاروباری مصروفیات کی وجہ سے شو میں نہیں آسکے۔‘

رتیش نے کہا کہ  ’وہ خود اس بات کی تصدیق کررہے ہیں کہ وہ بگ باس کے سیزن 15 کا حصہ ہوں گے۔‘

اس کے علاوہ رتیش نے بھارتی میڈیا کو اُن کی تصویر شیئر کرنے سے منع کیا اور کہا کہ وہ چاہتے ہیں سامعین بگ باس 15 میں ہی پہلی بار اُنہیں دیکھیں۔

یاد رہے کہ سال 2019ء میں راکھی ساونت نے بھارتی میڈیا کو بتایا تھا کہ وہ رتیش نامی شخص کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں تاہم اُنہوں نے اپنے شوہر کی کوئی تصویر نہیں دِکھائی تھی۔

واضح رہے کہ راکھی ساونت نے بگ باس کے سیزن 14 کے دوران انکشاف کیا تھا کہ ان کے شوہر پہلے ہی شادی شدہ تھے اور ایک بچے کے باپ بھی ہیں جس کے بارے میں انہیں شادی کے بعد پتہ چلا۔

تازہ ترین