کراچی( اسٹاف رپورٹر) قومی فائیو اے سائیڈ ہاکی چیمپئن شپ کے لئے سندھ وائٹس ٹیم کا اعلان کردیا، دعا خان (کپتان)، شاہزمہ نسیم ،صائمہ غلام ،فاطمہ زہرہ،رومیسا خان، سحرش صابر ، لائبہ اظہر، خوشبو خلیل ، در نجف شامل ہیں۔
پولیس کے کائونٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے میرا کچوڑی میں کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے۔
محمد رحیم نے اپنے سسرال میں گھس کر فائرنگ کردی جس سے اس کی بیوی آمنہ ہلاک جبکہ ساس عابدہ مائی شدید زخمی ہوگئی۔
الیکشن کمیشن نے مراد سعید کی خالی نشست پر جاری الیکشن شیڈول واپس لے لیا۔
سابق ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر جدون نے کہا جوڈیشل کمیشن بنائے بغیر واقعے کی انکوائری مکمل نہیں ہوسکتی۔
بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ منیشا کوئرالا نے گزشتہ روز نیپال میں اچانک آنے والے تباہ کن سیلاب کو دل دہلا دینے والی صورتحال قرار دیتےہوئے لوگوں سے مدد کی اپیل کی ہے۔ کھٹمنڈو میں منعقدہ ایک بھارتی ٹیلی ویژن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منیشا نے کہا کہ نیپال میں آنے والے شدید سیلاب کی تباہی نے انہیں صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔
چیئرمین کمیٹی عامر ولی الدین چشتی کا کہنا ہے کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی صحت کا اجلاس پیر دن 12 بجے پمز اسپتال میں ہو گا، تمام سینیٹرز سے کہا ہے وہ اجلاس میں شرکت کو یقینی بنائیں۔
ماضی میں جس کامیڈین کو پولیس اور قانون کی جانب سے نازیبا مواد پر طلب کیا جاتا رہا، آج اسے ایوارڈز سے نوازا جا رہا ہے جو کہ شوبز اور سماج کے لیے غلط پیغام ہے: بھارتی کامیڈین
کویت کے وفد نے وزارتِ دفاع راولپنڈی میں وزیرِ دفاع خواجہ آصف سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیکیورٹی تعاون اور دفاعی روابط مزید مضبوط بنانے کا جائزہ لیا گیا۔
بھارتی فلموں اور ٹیلی ویژن کی اداکارہ شویتا تیواری کا کہنا ہے کہ ان سے آن لائن بدتمیزی کرنے والا شخص مہاراشٹر نونرمان سینا کا کارکن نہیں تھا، انھوں نے فوری ایکشن لینے پر راج ٹھاکرے کا شکریہ بھی ادا کیا۔
دستاویز کے مطابق پولی کلینک اسپتال انتظامیہ نے فائر ڈپارٹمنٹ سے این او سی بھی نہیں لیا، سی ڈی اے نے اسپتال انتظامیہ کو فائر سیفٹی پروٹوکول کے لیے خط لکھا، جواب نہیں ملا۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ مستعفیٰ ہونے کے معاملے میں کیا کیا یہ سب کو چند دنوں میں پتا چل جائے گا، گل پلازہ میں 72 لوگ جان سے گئے کیا وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے استعفیٰ دیا؟
کینیڈا کے شہر اسکاربورو میں واقع پاکستانی نژاد کینیڈین رکنِ پارلیمنٹ سلمٰی زاہد کی گاڑی کو نامعلوم افراد نے نذرِ آتش کر دیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی برطانوی وزیر خارجہ سے لندن میں وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی۔ دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاک برطانیہ دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بہاولپور کے پرویز الہٰی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو فنکشنل ہوئے 8 سال گزر چکے ہیں اور مریضوں کی تعداد تو سیکڑوں سے لاکھوں میں پہنچ چکی ہے مگر کارڈیک سینٹر میں نہ بیڈز کی تعداد میں اضافہ ہوا اور نہ انجیو گرافی اور ایکو کارڈیوگرافی مشینوں کی تعداد بڑھ سکی۔
اعلامیہ میں سندھ ہیلتھ کیئر کمیشنن کا کہنا تھا کہ اسپتال انتظامیہ فوری فائر سیفٹی آڈٹ اور عملی مشقیں کرے۔
پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد علی نے ایک وکٹ لے لی۔