• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کا زور ٹوٹنے لگا، 24 گھنٹوں میں 47 اموات، 2333 کیسز رپورٹ

اسلام آباد / کراچی (نیوز ایجنسیز / اسٹاف رپورٹر) ملک بھر میں کورونا کا زور ٹوٹنے لگا ہے اور کیسز کے بعد اب اموات میں بھی کمی ہوئی ہے،24؍ گھنٹوں میں کورونا سے مزید 47؍ افراد جاں بحق اور 2ہزار 333متاثر ہوئے ، سندھ میں 15؍ مریض وائرس سے انتقال کرگئے۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا کا زور ٹوٹنے لگا ہے اور کیسز کے بعد اب اموات میں بھی کمی ہوئی ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 47افراد جاں بحق ہو نے کے بعد اموات کی تعداد27ہزار374ہوگئی،2ہزار 333 نئے کیسز کے بعد تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ30ہزار238ہوگئی جبکہ مثبت کیسز کی شرح 4 اعشاریہ56فیصد ہو گئی ۔ ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ90لاکھ ایک ہزار178افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گزشتہ24گھنٹوں کے دوران51ہزار 139 نئے ٹیسٹ کئے گئے۔

ملک بھر سے سے مزید