• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈرامہ سیریل ”فتور“کی آخری قسط ”جیوٹی وی“ پر دیکھیں

کراچی (محمد ناصر) پاکستان کے نمبر ون انٹرٹینمنٹ چینل ”جیو ٹی وی“ کا ڈرامہ سیریل ”فتور“ اپنی پہلی ہی قسط سے ناظرین کی دلچسپیاں سمیٹ کر اب اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے۔ عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کے ”سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ“ کے بینر تلے تخلیق کئے گئے سیریل کی آخری قسط جمعرات کی شب 8بجے نشر کی جائے گی۔ اس سیریل سے ناظرین کی بہت زیادہ دلچسپیاں جڑی ہوئی ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اس کہانی کے اختتام میں شائقینِ جیو کی چاہت کے مطابق بے چین دِلوں کو قرار ملے گا یا نہیں؟۔ آزمائشوں کے سفر پر مشتمل اس کہانی میں دلنشیں نے کئی نشیب و فرازدیکھے۔ زنجبیل عاصم کی تحریر میں کبھی حمزہ کی دیوانگی نے مشکل میں ڈالا تو کبھی محمل کی جلن نے بے قرار کیا لیکن پھر بھی حیدر کی محبت کے سہارے دل نشیں کی قسمت کے دھارے سنورتے رہے۔ سراج الحق کی ہدایات میں آخری قسط میں دلنشیں ایک دوراہے پر کھڑی ہے، کیا حیدر کی بے اعتباری دلنشیں کی محبت پر غالب آئے گی یا موت کو گلے لگانے کے علاوہ کوئی صورت نہیں رہ جائے گی؟۔پروڈیوسرز عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کیا حیدر اور دلنشین کو خوشی کے پل لوٹائیں گے؟۔ یہ سب اس کہانی میں دکھایا جائے گا۔ محبت کے اُتار چڑھاؤ پر مشتمل اس سیریل میں انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے ناموراداکار فیصل قریشی نے جاندار اور مرکزی کردار ادا کرکے ناظرین کے دِل فتح کرلئے ہیں۔ اس کے علاوہ حبابخاری، کرن حق اور وہاج علی نے بھی اپنی شاندار پرفارمنس کے ذریعے عوام کے ذہنوں پر یادگاراداکاری کے نقش چھوڑ دیئے ہیں۔ تجسس اور کشش سے بھر پور اس کہانی کے ساؤنڈ ٹریک میں آئمہ بیگ کے ساتھ شانی ارشد نے اپنی آواز اور کمپوزیشن کے جادو سے صابر ظفر کی شاعری میں جان ڈالی۔

تازہ ترین