• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹر وے پر چکری کے قریب گاڑی سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

راولپنڈی‘ اسلام آباد (سٹاف رپورٹر‘ خصوصی نامہ نگار) موٹر وے پولیس نے چکری کے قریب ایک گاڑی سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق پٹرولنگ پارٹی نے گاڑی نمبر ایل ای ایچ3693 کھڑی دیکھی جس کے انجن سے شعلے نکل رہے تھے۔ آگ پر فوری قابو پایا گیا اور شک کی بنیاد پر چیک کیا گیا تو خفیہ خانوں سے 48پستول تیس بور‘ 4پستول نائن ایم ایم برآمد ہوئے۔ بعدازاں گاڑی اور اسلحہ کو چونترہ پولیس اسٹیشن کے حوالے کر دیاگیا۔
تازہ ترین