• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کا روس کے قریب 2 جوہری آبدوزیں تعینات کرنے کا حکم

—فائل فوٹوز
—فائل فوٹوز

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کے قریب 2 جوہری آبدوزیں تعینات کرنے کا حکم دے دیا۔

ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ 2 امریکی جوہری آبدوزوں کو روس کے قریب تعینات کرنے کا حکم دیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے سابق روسی صدر دمتری میدویدیف کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں کے جواب میں یہ 2 جوہری آبدوزیں روس کے قریبی علاقوں میں تعینات کرنے کا حکم دیا ہے۔

ٹرمپ نے سابق روسی صدر میدویدیف کے بیانات کو انتہائی اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے 2 جوہری آبدوزوں کو مناسب علاقوں میں تعینات کرنے کا حکم اس لیے دیا ہے کہ کہیں یہ احمقانہ اور اشتعال انگیز بیانات صرف بیانات سے بڑھ کر کچھ اور ہوں۔

انہوں نے کہا ہے کہ الفاظ بہت اہم ہوتے ہیں اور اکثر غیر ارادی نتائج کا باعث بن سکتے ہیں، مجھے امید ہے کہ یہ ان واقعات میں سے ایک نہیں ہو گا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کا یہ اعلان سابق روسی صدر دمتری میدویدیف کی دھمکیوں کے بعد سامنے آیا ہے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ اور روسی سلامتی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین و سابق صدر میدویدیف کے درمیان حالیہ دنوں میں ایک دوسرے پر طنزیہ بیانات کا تبادلہ ہوا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید