• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد، جہلم، آزاد کشمیر سمیت مختلف علاقوں میں بارش


ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ اسلام آباد، جہلم، آزادکشمیر سمیت مختلف علاقوں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے مختلف حصوں میں مزید بارش ہوسکتی ہے۔ کراچی میں بھی آج شام معتدل اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں فیصل آباد، جہلم، ملتان، بہاولپور سمیت کئی علاقوں میں بارش ہوئی تھی۔

قومی خبریں سے مزید