• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عائزہ خان اور عمران عباس کے مداحوں کیلئے خوشخبری

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین آن اسکرین جوڑی اداکار عمران عباس اور اداکارہ عائزہ خان نئے پراجیکٹ میں ایک بار پھر ساتھ نظر آنے والے ہیں۔

عمران عباس نے فوٹو اینڈ ویڈیو ایپ انسٹاگرام پر اپنے ایک نئے آنے والے پراجیکٹ کے بارے میں ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ مرون رنگ کی ٹی شرٹ پہنے نظر آرہے ہیں۔

اداکارہ عائزہ خان نے ان کی اس پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ اس لُک میں زیادہ اچھے لگ رہے ہیں، میرے ساتھ نئے پراجیکٹ میں بھی یہی والی لُک میں ہونا چاہیے۔‘

جس پر عمران عباس نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’بس اسی کی تیاری کر رہا ہوں۔‘

دونوں اداکاروں کے درمیان سوشل میڈیا پر ہونے والی اس گفتگو سے یہ ظاہر ہورہا ہے کہ دونوں جلد کسی نئے پراجیکٹ میں اسکرین پر ساتھ نظر آنے والے ہیں ۔

خیال رہے کہ اداکار عمران عباس اور اداکارہ عائزہ خان نے آخری بار 2019 میں نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل ’تھوڑا ساحق‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا جبکہ اس سے قبل بھی دونوں اداکار کئی ہٹ ڈراموں میں ساتھ کام کر چکے ہیں۔

تازہ ترین