• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان این آر او کی راگنی جاری رکھیں، جلد ان کے کام آئے گی، فیصل کریم کنڈی

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان این آر او کی راگنی جاری رکھیں، جلد آپ کے کام آئے گی۔

وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر ردِ عمل دیتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ نام نہاد کسان کارڈ کنونشن میں میڈیا کو نا مدعو کرنا سوالیہ نشان ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران خان نے اپنے مالی سہولت کاروں کو کرپشن کا این او سی دے رکھا ہے۔

ترجمان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ایل این جی کی خریداری میں کرپشن کے لیے این او سی دیا گیا، گندم چینی درآمد اور برآمد کرنے میں کرپشن کے لیے این او سی دیا گیا۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خان صاحب این آر او کی راگنی جاری رکھیں، جلد آپ کے کام آئے گی۔

تازہ ترین