• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی پر منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا الزام

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا الزام سامنے آیا ہے۔

ریاست گجرات کی مندرا بندرگاہ میں نریندر مودی کے دوست اور فنانسر کے زیرانتظام پورٹ سے تین ارب ڈالر کی تین ہزار کلوگرام ہیروئن برآمد کرلی گئی۔

حکومت اور منشیات کنٹرول کرنے والے اداروں کی ناک کے نیچے منشیات کا کاروبار کیسے چل رہا تھا؟، کانگریس نے سوالات اٹھادیے، جس پر نریندر مودی، بھارتی حکومت اور بی جے پی پارٹی خاموش ہے۔

قندھار میں رجسٹرڈ افغان کمپنی کی جانب سے بھارت بھیجی گئی تین ٹن منشیات گجرات کی مندرا بندرگاہ پر پکڑی گئی تھی۔

منشیات 15 ستمبر کو ایران کی بندر عباس پورٹ سے بذریعہ کنٹینر بھارت بھیجی گئی تھی۔

تازہ ترین