• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دورہ پاکستان کی منسوخی، برطانوی حکومت کرکٹ بورڈ سے ناراض


دورہ پاکستان منسوخ کرنے پر برطانوی حکومت انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) سے ناراض ہوگئی۔ 

برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم اور سینئر حکام کا موقف ہے کہ فیصلے سے پاک، برطانیہ تعلقات متاثر ہوئے۔

اخبار نے دعویٰ کیا کہ برطانوی حکومت نے انگلش کرکٹ بورڈ کو دورہ جاری رکھنے کا کہا تھا۔

رپورٹ کے مطابق حکومتی موقف نظر انداز کرنے پر برطانوی وزراء ای سی بی پر برہم ہیں۔

اخبار نے دعویٰ کیا کہ انگلش کرکٹ بورڈ نے پلیئرز یونین کے دباؤ میں آکر دورہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔

اس رپورٹ میں کہا گیا کہ انگلش بورڈ مختصر دورہ پاکستان کے لیے ایشز معاملے پر پلیئرز سے لڑائی نہیں چاہتا تھا۔

تازہ ترین