• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہرہ خان برسوں بعد بھی شان اور صائمہ کی پرفارمنس نہ بھول پائیں

کراچی (آئی این پی) معروف اداکارہ ماہرہ خان کو برسوں بعد بھی فلمسٹار شان اور صائمہ کی پرفارمنس کو برسوں بعد بھی نہ بھلا سکیں ۔ انسٹاگرام پر تبصرہ کرتے ہوئے ماہرہ نے بتایا کہ انہیں 2006 کے لکس اسٹائل ایوارڈز میں شان اور صائمہ کی پرفارمنس بہت پسند ہے۔ خیال رہے کہ شان اور صائمہ نے ایک ساتھ 2006 میں ہونے والے لکس اسٹائل ایوارڈز میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا تھا اور خوب داد سمیٹی تھی۔ شان اور صائمہ کی 2006کے لکس اسٹائل ایوارڈز میں دی جانے والی پرفارمنس دراصل کلاسیکل تھی، جس میں دونوں نے تیرے عشق نچایا پر فارمنس دی تھی۔ اس وقت شوبز کی مقبول جوڑی نے اپنی اس پرفارمنس سے سب کو حیران کردیا تھا، اور آج بھی ماہرہ اسی پرفارمنس کی فین ہیں۔

تازہ ترین