• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور بیلاروس کے وفودمیں ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت

ویانا(اکرم باجوہ)آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں آئی اے ای اے کی 65 ویں جنرل کانفرنس کے موقع پر پاکستان اور بیلاروس کے وفود کے درمیان دو طرفہ ملاقات ہوئی ۔پاکستان اٹامک انرجی کمیشن (PAEC) کے چیئرمین محمد نعیم نے پاکستانی وفد کی قیادت کی۔ بیلاروس کی طرف سے بیلاروس کے وزیر توانائی وکٹر کارنکیوچ نے اپنے ملک کے وفد کی سربراہی کی۔ ویانا میں بین الاقوامی تنظیموں میں پاکستان کے مستقل نمائندے سفیر آفتاب احمد کھوکھر نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اس میٹنگ کا مقصد آئی اے ای اے کے زیراہتمام صحت ، زراعت اور صنعت کے شعبوں میں جوہری توانائی کے پرامن استعمال میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے امکانات کو تلاش کرنا تھا۔ بیلاروس کے وزیر توانائی نے چیئرمین پی اے ای سی کو اس سلسلے میں تفصیلی بات چیت کے لیے بیلاروس کے دورے کی دعوت دی۔ سفیر آفتاب احمد کھوکھر نے پاکستان کی نیوکلیئر سپلائرز گروپ (این ایس جی) کی رکنیت کے لیے بیلاروس کی حمایت کو سراہا۔
تازہ ترین