• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’جھکنا نہیں ہے‘‘ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے آغاز پر پی سی بی چیف کا پیغام

کراچی (اسٹاف رپورٹر) رمیز راجہ کےپاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین بننے کےساتھ ہی نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیموں نے پاکستان آنے سے انکارکردیا لیکن بیرون ملک پاکستان کی حمایت میں آوازیں اٹھ رہی ہیں۔ رمیز راجا کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں ٹی 20 کرکٹ لوٹ رہی ہے۔ انہوں نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے حوالے سے جاری ٹوئٹ میں حوصلہ افزائی کرتے ہوئےلکھا کہ ’جھکنا نہیں، ابھی اور ہے فاصلہ۔ پنڈی اسٹیڈیم میں آج سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی خوشیاں واپس لوٹ رہی ہیں، اس میں بہترین پرفارم کرنے والی ٹیم جیتے۔ رمیز نے یہ بھی لکھا کہ اس سے زیادہ ضروری ہمارے پرجوش مداحوں کے چہروں پر مسکراہٹیں قائم رہیں۔ یاد رہے کہ نیوزی لینڈ سیریز منسوخی کے بعد قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ بڑے پیمانے پر کرانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔