• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی اور سندھ حکومت کراچی کے مسائل حل کرنے میں ناکام، ضیاء عباس

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ وفاقی اور سندھ حکومت کراچی کے مسائل کو حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہیں،ایک سال پہلے جس کراچی پیکیج کا اعلان کیا گیا تھا اس پر مکمل خاموشی ہےاور اب اہل کراچی کی نگاہ اپنے مسائل کے حل کے لئے سپریم کورٹ پر مرکوز ہےانہوں نے کہا کہ جمعرات کو ہونے والی بارش نے وفاقی، صوبائی اور شہری حکومت کی کار کردگی بے نقاب کردی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید