• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکار عمر شریف کے ساتھ خاندان کا کوئی فرد ایئر ایمبولینس میں سفر نہیں کر سکے گا

کراچی(پی پی آئی ) ملک کے لیجنڈکامیڈین اور اداکار عمر شریف کے ساتھ فیملی کا کوئی فرد ایئر ایمبولینس میں سفر نہیں کر سکے گا۔کینیڈین ایئر ایمبولینس کمپنی کی جانب سے کی گئی ای میل کے مطابق ایئر ایمبولینس کو واشنگٹن تک پہنچنے کیلئے 2 مقامات پر اسٹاپ کرنا ہوگا۔ایئر ایمبولینس کمپنی کے مطابق اسٹاپ اوور کے ایئرپورٹس پر لینڈنگ کیلئے تمام مسافروں کا ویزا ہونا ضروری ہیں جبکہ مریض کو اس ویزا سے استثنیٰ حاصل ہے۔کمپنی نے ای میل میں کہا ہے کہ مریض کیساتھ سفر کرنے والوں کے لیے یورپ اور کینیڈا کے ویزے ہونے چاہئیں۔

تازہ ترین