• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امام حسینؓ کے چہلم پر فل پروف سیکورٹی انتظامات کیے ہیں‘ڈی سی کوئٹہ

کوئٹہ (خ ن) حضرت امام حسین ؓ کے چہلم کے حوالے سے ڈی سی کوئٹہ عرفان نواز میمن کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ اسد خان ناصرتمام مکاتب فکر کے علماء کرام، انجمن تاجران، سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی شرکاء نے چہلم کے موقع پر سیکورٹی انتظامات پرتبادلہ خیال اورتجاویز دیں ڈی سی نے کہا کہ حکومت نے چہلم امام حسین ؓکے حوالے سے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کئے ہیں دیگر انتظامی معاملات کو بھی حتمی شکل دی گئی انہوں نے علما ء اور عوام سے اپیل کی کہ وہ حکومت کے ساتھ بھر پور تعاون کریں اس موقع پر انجمن تاجران اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

تازہ ترین