• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد عاصم جمشید انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صدر منتخب

پشاور (خصوصی نامہ نگار) محمد عاصم جمشید خیبر پختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے بلا مقابلہ صدر اور مطیع اللہ خان کو جنرل سیکرٹری منتخب کرلیا گیا۔ اس حوالے سے ایمپلائز ایسوسی ایشن کے انتخابات کے لئے جنرل باڈی اجلاس پریزائیڈضنگ آفیسر عرفان وہاب کی نگرانی میں منعقد ہواجس میں ایسوسی ایشن کے انتخابات کے بارے میں تفصیلی گفت و شنید ہوئی اور امیدوران کے درمیان مختلف پوسٹوں پر متفقہ طور پر بلا مقابلہ کابینہ کی تشکیل عمل میں لائی گئی۔ پریزائڈنگ آفیسر عرفان وہاب کے مطابق محمد عاصم جمشید خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ایمپلائز ایسوسی کے بلا مقابلہ متفقہ صدر قرار پائے جبکہ محمد اسد سینئر نائب صدر، عمران نائب صدر اور مطیع اللہ خان جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔ کابینہ کے دوسرے ممبران میں مجتبیٰ حسین ڈپٹی جنرل سیکرٹری، احمد حسن انفارمیشن سیکرٹری، افراسیاب خان جائنٹ سیکرٹری، عبدالاحد فنانس سیکرٹری، عدیل رؤف کوآرڈی نیشن سیکرٹری، جواد علی خان آفس سیکرٹری، عدنان علی ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری، افتخار علی ڈپٹی کوآرڈی یشن سیکرٹری، فضل مجیب ڈپٹی فنانس سیکرٹری، عبدالقدیر ڈپٹی جائنٹ سیکرٹری اور احمد شیر ڈپٹی آفس سیکرٹری منتخب کئے گئے۔
تازہ ترین