• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاطف اسلم نے ٹک ٹاک پر اپنے گانے ’اجنبی‘ کے ٹیزر جاری کردیے

کراچی (این این آئی)عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے بھی مقبول ترین ایپ ٹک ٹاک پر اپنا تصدیق شدہ اکاؤنٹ بنالیا ہے۔گلوکار نے صرف دو روز قبل ہی ٹک ٹاک پر اپنا اکاؤنٹ بنایا ہے جس پر اْنہوں نے اپنے اور صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان کے گانے اجنبی کے ٹیزرز اپ لوڈ کیے ہیں۔دو روز قبل بنائے گئے اکاؤنٹ پر عاطف اسلم کو 21 ہزار سے زائد صارفین نے فالو کرلیا ہے جبکہ اب تک اْن کی ویڈیوز پر 82 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں۔عاطف اسلم کی ٹک ٹاک پر انٹری کی خبر تیزی سے پھیل رہی ہے اور مداحوں کی جانب سے بیحد خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے۔اپنے دونوں بڑے پسندیدہ ستاروں کو ایک بار پھر ساتھ دیکھنے کے لیے مداح بےصبری سے اس نئی میوزک ویڈیو ʼاجنبیʼ کی ریلیز کا انتظار کر رہے ہیں۔10سال قبل 2011 میں گلوکار عاطف اسلم اور اداکارہ ماہرہ خان نے معروف پاکستانی ہدایتکار اور فلم ساز شعیب منصور کی فلم ʼبولʼ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔

دل لگی سے مزید