• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلش فٹبالر مائیکل اوون پاکستان فٹبال لیگ کے ایمبیسڈر مقرر

کراچی (جنگ نیوز) انگلش فٹبال مائیکل اوون کو پاکستان فٹبال لیگ نے ایمبیسیڈر مقرر کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ 22 کروڑ کی آبادی والے پاکستان میں فٹبال کیلئے بہت کچھ کیا جاسکتا ہے۔ پاکستان آ کر یہاں ہونے والی لیگ کے ذریعے فٹبال کو سپورٹ کروں گا۔ واضح رہے کہ پاکستان کی پہلی فرنچائز فٹبال لیگ میں 6 شہروں کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔ تاریخوں کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔

تازہ ترین